Categories
Breaking news

امریکی انتخابات: جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹرمپ کا انوکھے انداز سے مذاق بنا دیا

Advertisement

  جمائمہ گولڈ اسمتھ  اور ٹرمپ

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتارنے والے ایک شخص کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ کا مذاق بنایا۔

امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہونے کے بعد ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور کہا ہےکہ اگر قانونی طور پر دیکھا جائے تو وہ جیت گئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ بضد ہیں کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں، ٹرمپ کی ضد کو دیکھتے ہوئے جمائمہ نے ان کا مذاق بنایا اور ایک ویڈیو شیئر کی۔

جمائمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتار رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ کی نقل اتارنے والا شخص وائٹ ہاؤس سے جانے کا سن کر زمین پر لوٹ پوٹ ہو رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ’میں نہیں جاؤں گا‘۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’آج رات وائٹ ہاؤس‘۔

Tonight at The White House… pic.twitter.com/IN1P2HQv5B

— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 5, 2020

خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتائج تقریباً سامنے آچکے ہیں جن میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہے جب کہ کچھ ریاستوں میں نتائج میں تاخیر ہوئی ہے جس پر ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *