Categories
Breaking news

امریکہ کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن میں کورونا وائرس کی تشخیص

امریکہ کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن میں کورونا وائرس کی تشخیص امریکہ کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق کے امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد پانچ دن کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے تحت امریکی سیکریٹری دفاع کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں اور بوسٹر شاٹ بھی لگوا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان میں علامات ظاہر ہوئی ہیں جو ابتدائی طور پر نہایت معمولی بتائی جا رہی ہیں۔

میڈیا کے تحت لائیڈ آسٹن قرنطینہ کے دوران اپنی تمام ذمہ داریاں بذریعہ ویڈیو لنک جاری رکھیں گے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار122 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 162 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *