Categories
Breaking news

امریکہ کی 10 پاکستانی افراد اور اداروں پر پابندیاں، اثاثے منجمد کردیے

امریکہ کی 10 پاکستانی افراد اور اداروں پر پابندیاں، اثاثے منجمد کردیے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر نے 32 افراد اور اداروں کی جائیدادوں کو منجمد کردیا جن میں 10 پاکستانی افراد اورادارے بھی شامل ہیں۔ امریکی پابندیوں سے متاثر ہونے والوں میں پاکستان کے چھ افراد اور چار نجی ادارے شامل ہیں اور ان کا تعلق لاہور اور کراچی سے ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیکنڈ آئی سولیوشن نامی کمپنی نے امریکی الیکشن میں فراڈ کیلئے روسی اداروں کو جعلی دستاویزات فراہم کیں جن کی بنا پر انہیں امریکہ میں پابندیوں سے بچنے میں مدد ملی۔

ترک صدرکا عمران خان کو فون، رمضان المبارک کی مبارکباد دی، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر بات چیت

امریکہ کی جانب سے لاہور سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد، کراچی کے سید حسنین، محمد خضر حیات، محسن رضا ، مجتبیٰ علی رضا اور سید علی رضا کے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جمشید کوارٹر کی دکان نمبر پانچ، ایم کے سافٹ ٹیک کراچی، سیکنڈ آئی سولیوشن، دی اوکسی ٹیک کراچی کے بھی اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبین الاقوامی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *