Categories
Breaking news

امریکہ نے 30 ممالک کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی، اسپین شامل ہے یا نہیں؟

میڈرڈ (محمد نبی) بین الاقوامی سطح پر نقل و حرکت اور سفری پابندیوں میں نرمی آرہی ہے۔ اگرچہ “قبل از وبا دور” میں داخل ہونے کا وقت ابھی نہیں آیا۔ حالیہ پیش رفت میں امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 30 ممالک کے لئے اپنی سفری انتباہ میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ممالک میں اسپین بھی شامل ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پرجاری فہرست میں دوسرے ممالک کے علاوہ فرانس، جرمنی، یونان، میکسیکو، کینیڈا، شمالی کوریا اور سنگاپوربشمول اسپین شامل ہیں۔

جن ممالک کے لئے سفر میں نرمی کا فیصلہ ہوا ہے، وہاں پر کورونا وبا میں واضح کمی اور ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی کو دیکھ کر یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسپین ان ممالک میں شامل ہے جہاں یہ دونوں اہداف کامیابی سے حاصل ہوئے ہیں اور ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بلومبرگ (Bloomberg) نے اطلاع دی ہے کہ US Centers for Disease Control and Prevention کے سفری نوٹسس کے طریقہء کار میں تبدیلی آنے کے بعد سفری پابندیوں کے حوالے سے یہ بدلاؤ آیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد درجنوں ممالک لیول 4 سے نکل کر لیول 3 میں داخل ہو چکے ہیں۔ لیول 4 کا مطلب ہے کہ “سفر نہیں کیا جا سکتا ہے” جب کہ لیول 3 میں داخل ممالک کے لئے “سفر پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے”۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ صورت حال ان لوگوں کے لئے اب بھی مثالی نہیں ہے جو پوری طرح وبا سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ بہ الفاظ دیگر، لیول 3 میں موجود ممالک کے شہری جن کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ہے، ان کے لئے سفر اب بھی موزون نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *