Categories
Breaking news

امریکہ میں آتشزدگی، نو بچوں سمیت 19ہلاک

امریکہ میں آتشزدگی، نو بچوں سمیت 19ہلاکامریکہ میں آتشزدگی کاس خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں نو بچوں سمیت 19 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے آگ رہائشی عمارت میں لگی۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ برونکس کے علاقے میں 19 منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگی، مرنے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے مطابق 32 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق آگ عمارت کی دوسری یا تیسری منزل پر لگی،200 فائر فائٹرز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 200سےزائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، رہائشی عمارت میں اب بھی کئی افراد موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *