امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کردار سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے جیو نیوز کی جانب سے بھیجے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ عدم اعتماد میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزامات میں صداقت نہیں۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ عدم اعتماد کے بارے میں دھمکی آمیز خط میں بھی صداقت نہیں، پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔
امریکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے آئینی عمل کی تکریم کرتے ہیں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو سپورٹ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔
عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک خط جیب سے نکال کر دیکھایا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں تحریری دھمکیاں دی گئی ہیں، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیرونی سازش کی تفصیلات وقت آنے پر قوم کو بتاؤں گا، پیسہ باہر کا ہے اور لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں، ہمارے زیادہ تر لوگ انجانے میں استعمال ہو رہے ہیں اور کچھ جان بوجھ کر ہمارے خلاف پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کوٹری؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا
کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس سے ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا ہے
-
فواد چوہدری نے اپنے ہی کزن کو ’بے شرم‘ کہہ دیا
فواد چوہدری نے اپنے کزن اور ان کے ہمراہ بیٹھے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی تصویر پر تبصرہ کیا۔
-
چار دہائیوں سے افغانستان کی صورتحال کے سبب متاثر رہے، شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، پاکستان چار دہائیوں سے افغانستان کی صورتحال کے سبب متاثر رہا۔
-
سکھن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار
کراچی میں سکھن تھانے کی حدود میں لیبر اسکوائر، رند گوٹھ، ریڑھی گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروشی، کچی شراب اور گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 15 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
-
کے پی بلدیاتی انتخابات: شکایات کیلئے کنٹرول روم قائم
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شکایات کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا۔
-
خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ شروع
خیبر پختون خوا میں آج دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت کا امتحان بھی شروع ہو گیا۔
-
رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ بھی استعمال کریں گے۔
-
کوئی عہدیدار سفیر کو حکومت ختم کرنےکی بات نہیں کرسکتا، عبدالباسط
عبدالباسط نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ہمارے سفیر نے آخری پیراگراف میں اپنا نتیجہ دیا ہو۔
-
تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے بلالیا ہے۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی سرگرم
رپورٹس کے مطابق عشائیہ میں ثانیہ کامران، مسرت جمشید چیمہ، سیمابیہ طاہرکے علاوہ راجہ بشارت ،سمیرا احمد اور دیگر ارکان اسمبلی بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔
-
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت پر 20 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا
ذرائع کے مطابق حکومت کو یہ رقم یکم سے 15 اپریل تک پرائس ڈیفرنشیل کلیم کی مد میں ادا کرنا ہوگی۔
-
خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان 18 اضلاع میں آج سجے گا
ایبٹ آباد اور سوات میں سٹی مئیر کی نششت پر بڑے معرکے ہوں گے، بلدیاتی الیکشن میں 29 ہزار 3 سو 38 امیدوار میدان میں ہیں، تحصیل مئیر اور چیرمین کی نشستوں کے لئے 651 امیدوار ہیں۔
-
ایک وقت تھا ایم کیو ایم میں خوف سے فیصلے ہوتے تھے آج نہیں، فروغ نسیم
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم بڑی کلیئر ہے کہ عمران خان اچھے آدمی ہیں، یہ بات ٹھیک ہے کہ ایم کیو ایم کو وزارت قانون کی ضرورت نہیں تھی۔
-
ایئرپورٹ پر کنور نوید سے بدتمیزی کے واقعے پر فیصل سبزواری کا ردعمل سامنے آگیا
فیصل سبزواری نے کہا کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نوید جمیل سے الجھنے کی کوشش کی، ہم نے تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔
-
جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار میں رابطہ، وفاق و پنجاب میں تعاون پر تبادلہ خیال
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی۔
-
قومی اسمبلی، کل کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا
قومی اسمبلی کے کل شام 4 بجے شروع ہونے والے اجلاس کےلیے ایجنڈا جاری کردیا گیا۔