
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب بھی امریکا اور پاکستان نے مل کر کام کیا، ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور جب پاکستان امریکا کے درمیان کوئی فاصلہ پیدا ہوا تو ہم نے اس سے نقصان اٹھایا۔
امریکی نشریاتی ادارے ”پبلک براڈکاسٹنگ سروس“ کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات مثبت سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارا تعاون دہشتگردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں بہت تنگ اور مخصوص تھا لیکن اب دونوں ممالک وسیع البنیاد شراکت داری قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا 1950 کی دہائی سے تاریخی رشتہ ہے، پاکستان اور امریکا بہت سے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، ہم ماحولیات اور صحت کے شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین ہمارا پڑوسی ملک ہے، اس کے ساتھ ہماری ایک طویل تاریخ ہے، پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی شعبہ سمیت دیگر شعبوں میں بہت تعاون ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں انتہائی مشکل معاشی صورتحال، افراط زر اور ایندھن کی قیمتوں کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی رعایتی توانائی کا تعاقب نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی حاصل کر رہے ہیں، توانائی کے عدم تحفظ کے پیش نظر ہم مختلف راستے تلاش کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات کی صورت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، اپنی نشستوں پر ضمنی انتخابات جیتنے کو ان کی مقبولیت کے جھوٹے ثبوت کے طور پیش کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا، پہلا موقع ہے جب جمہوری آئینی طریقہ کار کے ذریعے کسی وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے ہٹایا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
مونس الہٰی کی 24 گھنٹے میں عمران سے دوسری ملاقات
ملاقات میں مونس الہٰی کے ہمراہ چوہدری حسین الہٰی بھی موجود تھے۔
-
پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
پرویز الہٰی نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں پھر یقین تو ضرور دلا دیا کہ عمران جب کہیں گے تب اسمبلی توڑ دیں گے، لیکن عمران خان کب کہیں گے؟
-
نیب حکام زبردستی کیس چلانے کیلئے ہدایات دے رہے ہیں، اسپیشل کورٹ سینٹرل
اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد نے احتساب عدالت سے ملزم رمضان کا کیس واپس ہونے پر فیصلہ جاری کیا۔
-
قانون حرکت میں آئے تو عمران کی گرفتاری کبھی بھی ہو سکتی ہے، شرجیل میمن
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں نہ صرف ملکی معیشت تباہ کی بلکہ بے بنیاد الزامات کے ذریعے قومی اداروں کی ساکھ بھی متاثر کی ہے۔
-
طلال چوہدری خواتین کے بارے میں زبان درازی سے پرہیز کریں، مسرت جمشید چیمہ
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ طلال چوہدری کو چاہیے کہ "لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں" کا راگ الاپنے والوں سے حساب مانگیں۔
-
کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق
ارسلان کا کہنا ہے کہ ہم چار بھائی ہیں بلال سب سے چھوٹا تھا، بلال این ای ڈی سے انجینئرنگ کر رہا تھا۔
-
خبردار کرتا ہوں عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آجائے، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار کرنے کی عمران نیازی کی ہر مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے۔
-
شاہ محمود قریشی کے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط میں تاریخ غلط لکھ دی گئی
شاہ محمود قریشی نے خط میں ایک سال قبل 2021 کی تاریخ درج کر دی۔
-
260 افراد کی المناک موت کا سبب بنی بلدیہ فیکٹری کو مسمار کرنے کا کام شروع
ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق اس سلسلے میں بلدیہ فیکٹری مالکان یا متعلقین کی جانب سے تمام اجازت نامے حاصل کیے گئے ہیں۔
-
پہلے مرید چور نکلا تھا، اب مرشد بھی چور نکلی، طلال چوہدری
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ننگے پاؤں حجاز مقدس جانے والا وہاں سے ملے تحفے بیچتا رہا، اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو خان صاحب وزیراعظم نہیں، سنگسار ہوتے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں دی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا۔
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 15 روز بعد پاکستان سے چینی برآمد کی جائے گی۔
-
اسپیکر کو استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نےحکومت کی ایما پر غیر قانونی اور آئین سے ہٹ کر فیصلہ کیا، 123 استعفے دیے لیکن مخصوص نشستوں پر الیکشن کروایا، اس کےباوجود مینڈیٹ عمران خان کو ضمنی انتخاب میں ملا۔
-
روانڈا کی پاکستانی کمیونٹی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ کمیٹی ایف آئی اے پر برہم
روانڈا میں پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ انہیں ویزا آن آرائیول کی سہولت ہے لیکن جب پاکستان واپس آتے ہیں تو ایف آئی اے والے تنگ کرتے ہیں۔
-
عمران خان کےخلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
پی ایم سی جیل میں قیدیوں کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرے گا
پی ایم سی نے یونیورسٹیوں کو جیل میں مراکز قائم کرنے کی ہدایت دے کر امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کا عمل شروع کیا ہے۔
-
اپریل کے بعد سے پی ٹی آئی کے کسی رکن کو تنخواہ نہیں ملی، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کے پاس نمبر پورے ہیں، گورنر پنجاب بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ بن رہے ہیں۔