Categories
Breaking news

امریکا نے غزہ پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس رکوا دیا

 امریکا نے غزہ پر سلامتی کو نسل کا اہم اجلاس رکوا دیا

امریکا نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اہم اجلاس رکوا دیا۔ اجلاس اب اتوار کو ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اجلاس کو روک نہیں رہے، امریکا سفارت کاری کو موقع دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا موقف واضح ہے کہ اسرائیل پر راکٹ حملے رکنے چاہئیں۔

سعودی عرب کی درخواست پر او آئی سی کا ہنگامی وزارتی اجلاس اب اتوار کو ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *