Categories
Breaking news

امریکا میں 65 دن کورونا کے باعث کوما میں رہنے والی خاتون صحتیاب

امریکا میں 65 دن کورونا کے باعث کوما میں رہنے والی خاتون صحتیابامریکا میں کوروناکی مریضہ 65 دن کوما میں رہنےکے بعد صحتیاب ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق اینڈریاآریاگا بورگس کورونا ویکسی نیشن کی مخالف تھی اور ویکسین نہ لگوانے پر گزشتہ سال مئی میں کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

تاہم اب نئی زندگی پانےکے بعد اینڈریا نے شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانےکی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والی اینڈریا کا کہنا تھا کہ میں صحت مندتھی، دل اورپھیپھڑوں کاکوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن ساڑھے 4 ماہ اسپتال میں گزارے اور 65 دن کوما میں رہی۔

ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ میرے بچنےکا امکان صرف 5 فیصد ہے لیکن میں صحتیاب ہوگئی۔

اینڈریا کے مطابق ان کا وزن 35 پونڈ گرگیا ہے، وہ چل بھی نہیں سکتی تھیں اور وہیل چیئرپر گھر آئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.