Categories
Breaking news

امریکا میں 2 لڑکیوں نے ٹیکسی چھیننے کے دوران پاکستانی ڈرائیور کو قتل کردیا

Advertisement
Advertisement

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹیکسی چھینے کی کوشش میں مزاحمت کے دوران پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں 13 اور 15برس کی 2 لڑکیوں نے پاکستانی ڈرائیورسے ٹیکسی چھیننےکی کوشش کی تھی۔
پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور نے مزاحمت کی، لڑکیوں نے اسٹین گن سے فائرنگ کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور محمد انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور 3 بچوں کے والد تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *