Categories
Breaking news

امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی شروع

Advertisement
Advertisement

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے ڈلیوری پائلٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 4 امریکی ریاستوں روڈ آئی لینڈ، ٹیکساس، نیو میکسیکو اور ٹینیسی میں کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
مریکی دواساز کمپنی فائزر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی کے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج ماڈل کے طور پر کام کریں گے۔فائزر کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کے مؤثر پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ فائزر کی کورونا وائرس کی ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعوی کیا جا چکا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *