Categories
Breaking news

امریکا میں شدید بارشیں، سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک اور 11 سالہ بچہ بھی لاپتہ

Advertisement
Advertisement

سیلاب

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 11 سالہ بچہ پانی میں بہہ کر لاپتہ ہوگیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

نارتھ کیرولینا مین شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، مختلف متاثرہ علاقوں سے 7 اموات ریکارڈ کی گئیں، ریسکیو آپریشن کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔

ریسکیو عملے نے نارتھ کیرولینا کے شہر چارلوٹ سے متعدد افراد کو تحفظ فراہم کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا، چارلوٹ سے تقریباً 3 افراد کی لاشیں ملیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں، علاقوں میں 10 انچز تک بارش ریکارڈ کی گئی، شدید بارشوں اور سیلاب سے سب زیادہ الیکس زینڈر کوائنٹی متاثر ہوا وہاں سے بھی تقریباً 3 لاشیں ملی ہیں۔

الیکس زینڈر کوائنٹی میں پل کے پاس بہتی کار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ تباہ شدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔ جبکہ لاپتہ بچے کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں 18 انچز تک بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *