Categories
Breaking news

امرہ کلاں ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بادالونا میں شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ،شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)امرہ ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام بارسلونا کے نواحی ضلع بادالونا میں شوٹنگ والی بال سپر سیکس لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ فائنل میچ میں گجر کلب اسپین نے وڑائچ کلب کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
امرہ ایسوسی ایشن اسپین کے زیر اہتمام ہونے والےشاندار شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں شائقین والی بال کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کے شانداراورجاندار کھیل پر تالیوں سمیت نقد رقم سے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

کم وبیش ایک سال کے کرفیو ،پابندیوں کے بعد اسپین میں کافی حد تک کورونا ایس او پیز میں نرمی پیدا کی گئی ہے۔ بڑے شاپنگ مالز کے کھلنے کے ساتھ ہی کھیلوں کی محدود سرگرمیوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔ لمبی پابندیوں کے بعد یہ والی بال ٹورنامنٹ اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے تفریح اور حالات کی بہتری کی جانب بڑھنے کا سبب بنا ۔

والی بال ٹورنامنٹ کی صدرات قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے کی ۔ قونصل جنرل کا ٹورنامنٹ کے فائنل کی دونوں ٹیموں گجر کلب اسپین اور وڑائچ کلب اسپین کے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا ۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چوہدری بشارت آف امرہ چوہدری یاسر گجر نے جیتنے والی گجروالی بال کلب کو پانچ سو یوروانعام دیا ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم وڑائچ والی بال کلب کو تین سو یورو انعامی رقم دی گئی ۔ جبکہ چوہدری امتیاز آکیہ کی جانب سے جیتنے والی ٹیم کو خصوصی انعام 5سو یوروز دئیے گئے۔


ٹورنامنٹ کے بہترین سمیشر شانی گجر،بہترین دفاعی کھلاڑی چوہدری علی حسن وڑائچ، اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی چوہدری ماجد منیر کو چوہدری سکندر حیات گوندل ،چوہدری احمد خان تریڑنواوالہ ،چوہدری شہزاد اکرم نے جبکہ خصوصی انعام چوہدری اشتیاق گجر ،مہر محمد خان اچھالی،ملک وحید اعوان کمپیئر کو چوہدری ارشاد اللہ بھٹی،چوہدری عزیز گجر،چوہدری بشارت گجر ۔چوہدری یاسر گجراور چوہدری عزیز احمد گجر نے اپنے دست مبارک سے انعامات دئیے ۔


ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزرزامرہ ایسوسی ایشن اسپین کے صدرچوہدری عزیز احمد امرہ اورآرگنائزنگ کمیٹی میں حافظ عبدالرزاق چوہدری سبط امرہ، چوہدری امتیاز آکیہ ،شیراز بھٹی ،چوہدری سکندر حیات گوندل اور چوہدری بابر ورک نے ٹورنامنٹ کو رونق بخشنے پرمہمانوں اور بارسلونا کے گردونواح سے تشریف لانے والے شائقین والی بال کا شکریہ ادا کیا ۔

ٹورنامنٹ میں خصوصی پر چوہدری احمد خان،عامر سعید شیخ، شاہد لطیف گجر، اشرف مغل،قاضی احسان الحق،محمد عارف سیالکوٹ، چوہدری ندیم ،چوہدری طاہر، حافظ غلام سرور، صابر حسین،ارمغان خان،سجاول خان،چوہدری ارشد بوگا نے شرکت کی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *