Categories
Breaking news

امجد صابری کی مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ویڈیو وائرل

Advertisement
Advertisement

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب اُنہوں نے معروف غزل نگار مہدی حسن صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔امجد صابری کے بڑے بیٹے مجّدد صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مرحوم والد کی ایک نایاب ویڈیو شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امجد صابری کسی پروگرام میں بطورِ مہمان موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امجد صابری اپنی خوبصورت آواز میں بالی ووڈ کا مقبول ترین گانا ’ساقی‘ گنگنا رہے ہیں۔امجد صابری یہ گانا گنگناتے ہوئے مقبول ترین غزل نگار مہدی حسن کو خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں۔
مجّدد صابری نے والد کی یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’والد صاحب بڑے ہی شاندار انداز میں اُستاد مہدی حسن صاحب کو خراجِ عقید پیش کررہے ہیں۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *