Categories
Breaking news

امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کے سبب دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے، ٹیم مینجمنٹ نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق امام الحق کل شام ساڑھے 6 بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گے، انہیں ٹریننگ کے دوران بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے ،میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے۔بابر اعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے تاہم ان کی دوسرےٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امام الحق کی طرح بابر اعظم کو بھی ٹریننگ کےدوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *