Categories
Breaking news

امارات نے اسرائیل سےمعاہدہ کرکے قضیہ فلسطین سے خیانت کی: ترک اسپیکرکا شدید ردعمل

Advertisement
Advertisement

 مصطفی شنطوبترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی شنطوب نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کا اعلان کرکے قضیہ فلسطین کے ساتھ دشمنی کا ارتکاب کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں مصطفی شنطوب نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ترکی پر عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا الزام عاید کرتا ہے مگر خود کھلے عام قضیہ فلسطین کے ساتھ دشمنی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی حقیقی معنوں میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور ان کا دفاع کرتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے تحت گذشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر مشتمل معاہدے کا اعلان کیاگیا ہے۔

اس معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط آئندہ ماہ ستمبر میں امریکا میں ہوں گے۔

معاہدے کے اعلان کے بعد امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔

امارات کا دعوی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے تحت صہیونی ریاست غرب اردن پر اپنی خود مختاری کے قیام سے دست بردار ہوگئی ہے مگر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو طرفہ معاہدے میں غرب اردن پر خود مختاری سے دستبرداری کی کوئی شرط شامل نہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *