Categories
Breaking news

امارات میں اب سیاحتی ویزے پر کوئی بھی غیرملکی ملازمت نہیں کر سکے گا

سیاحتی ویزہ

اماراتی وزارت افرادی قوت نے خبردار کیا ہے کہ سیاحتی ویزے پر کوئی بھی ادارہ کسی بھی غیرملکی کو ملازمت نہیں دے سکتا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ فرضی کمپنیاں سوشل میڈیا پر آزاد ویزوں کے نام پر ملازمتیں دلانے کا جھانسہ دے رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملازمت کی پیشکش کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سے یہ پوائنٹ چیک کرلیں کہ وہ سیاحتی ویزوں کے بہانے انہیں ملازمت کے سبز باغ تو نہیں دکھا رہی ہیں۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق فرضی کمپنیاں سوشل میڈیا پر دعوے کررہی ہیں کہ وہ دس ہزار درہم تک کی تنخواہ اور ترغیبات کے ساتھ آزاد ویزوں پر امارات میں ملازمتیں دلا سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق فرضی کمپنیاں ترغیب دے رہی ہیں کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں، امیدواروں سے مبینہ طور پر 25 ہزار درہم تک طلب کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں بڑی تعداد میں اس قسم کے اشتہارات ریکارڈ پر آئے کہ متعدد فرضی کمپنیاں آزاد اقامے، سرمایہ کاری اور سیاحت کے ویزوں پر باہر سے روزگار دلانے کے لیے لوگوں کو جھانسے دے رہی ہیں اور ایک سے تین برس کی ملازمت کی پیشکش کی جارہی ہے۔

حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کئی کمپنیاں ملازمت کے امیدواروں کو دھوکا دے رہی ہیں کہ وہ سیاحتی ویزے پر بلا کر ان کے ویزے کو اقامے میں تبدیل کراسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *