Categories
Breaking news

الیکشن کمیشن کی PTI فنڈنگ کی جانچ پڑتال، وزیرِ اعظم کا خیر مقدم

الیکشن کمیشن کی PTI فنڈنگ کی جانچ پڑتال، وزیرِ اعظم کا خیر مقدم

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانچ ہو اتنے ہی حقائق کی وضاحت ہو گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پتہ چلے گا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد سیاسی فنڈ ریزنگ پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 2 بڑی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے فنڈز کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم حقیقی، سیاسی فنڈ ریزنگ، مفادات اور بھتہ خوری کا فرق دیکھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.