الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دو لاکھ 5 ہزار مشین درکار ہوں گی۔ اگر وفاقی یا صوبائی حکومت ان مشینوں کو خود بنائے تو الیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال کرنے کو تیار ہے، شرط یہ ہے کہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد 120 دن کے اندر انتخابات ضروری ہیں۔ 120 دن کے اندر مشینوں کی خریداری ممکن نہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات اور صوبہ میں حلقہ بندیوں سے متعلق غور کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پر کوئی اعتراض نہیں، اگر وفاقی یا صوبائی حکومت ان مشینوں کو خود بنائے تو الیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال کرنے کو تیار ہے شرط یہ ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دو لاکھ 5ہزار مشین درکار ہوں گی۔ الیکشن کمیشن نے خریداری مارکیٹ سے کرنی ہے تو پیپرا رولز کے تحت ہوگی۔
بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد 120 دن کے اندر انتخابات ضروری ہیں۔ 120 دن کے اندر مشینوں کی خریدای ممکن نہیں، چند ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز میں ای وی ایم کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی جا سکتی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ سیکریٹری بلدیات پنجاب، صوبائی الیکشن کمشنر نے بھی اس میں شرکت کی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ انتخابات اور صوبہ میں حلقہ بندیوں سے متعلق غور وخوض کیا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
غیرملکی پرواز فیصل آباد نہ اتر سکی، ساڑھے 6 گھنٹوں بعد واپس دبئی میں لینڈنگ
اسی ایئر لائن کی دبئی سے فیصل آباد کے لیے دوسری پرواز ایف زیڈ 343 کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
-
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تحقیقات میں کلیئر ہوتے ہیں تو عہدے پر واپس آجائیں، احسن اقبال
بیرونِ ملک سے اکاؤنٹس میں آنے والی منی ٹریل میں حکومت کی جان ہے، رہنما ن لیگ
-
پی ڈی ایم ہمارے جانے کے بعد ختم ہوگئی، قمر زمان کائرہ
پی ڈی ایم میں کچھ دوستوں کو ہمیں اور اے این پی کا باہر کرنے کی جلدی تھی، رہنما پیپلز پارٹی
-
کراچی: گلستان جوہر میں مدعی مقدمہ ہی اپنی بیٹی کا قاتل نکلا، ملزم گرفتار
ملزم زین العابدین عدیل لاشاری کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا لیکن وہ اپنے والدین کے ساتھ وقوعہ والے روز ہی کسی اور مقام پر منتقل ہوگیا تھا۔
-
سندھ حکومت نے قوم سےجو حق چھینا ہے اس پر معافی مانگے، حافظ نعیم
حافظ نعیم نے کہا کہ کالا قانون واپس نہ لیا تو بارش ہو یا سردی دھرنا جاری رہےگا، دھرنے کا دائرہ پورے شہر صوبے اور ملک تک پھیلادیں گے۔
-
نتھیا گلی میں ہوٹل کی تعمیر کا کنٹریکٹ جون میں دیا گیا، کمپنی ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی میں ہوٹل کی تعمیر کا کام جاری ہے ،4 سال میں مکمل ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے 5 ستمبر کو ہوٹل کا افتتاح کیا۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد، صدر، شارع فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش سے موسم مزید سہانا ہوگیا ہے۔
-
شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مقرر
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا منصب ملنا اعزاز کی بات ہے، اعتماد کے اظہار پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ممنون ہوں۔
-
فون ٹیپ کرنے پر مجھ سے معذرت کی جائے، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ میں نے کسی کی گفتگو ٹیپ نہیں کی، میری ذاتی گفتگو ریکارڈ کی گئی، وہ حکومتی وزیروں کو ملی، جو انہوں نے ایک نجی چینل کو دی، ڈیل کی ضرورت ان لوگوں کو ہوتی ہے۔
-
خضدار: مسافر وین ٹریلر سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق، 16 زخمی
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
-
گجرات: ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، بچے سمیت 9 افراد زخمی
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ارد گرد کی دکانوں کے شیشے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
-
نواز شریف کی جان پیسوں میں ہے اور نیب وہ وصول کرنا چاہتا ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی تمام ٹیپس اصلی تھیں،ان کو معافی مانگنی تھی۔
-
یورپ اور امریکا کیلئے جلد پروازیں آپریٹ کریں گے، غلام سرور
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے تمام ملازمین، پائلٹ انجینیئر اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے ملازمین کے کوائف اور ڈگریوں کی تحقیقات ڈیڑھ سال کی طویل مدت میں کی گئی۔
-
پاکستان میڈیکل کمیشن نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو پرائیویٹ کالجز میں داخلوں سے روک دیا
سندھ حکومت نے کابینہ کی منظوری سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے کو داخلہ لینے کا اہل قرار دیا ہے۔
-
پاکستان 23 مارچ کو پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، شاہ محمود قریشی
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے افغان عوام کو امید کی کرن نظر آئی۔
-
عمران صاحب، شہباز شریف کیخلاف ثبوت کب عدالت میں پیش کریں گے؟ مریم اورنگزیب
وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ ٹھوس ثبوت کہاں ہیں جو 3 سال گزرنے کے باوجود سامنے نہیں آسکے؟