Categories
Breaking news

الیکشن کمیشن کو آج یادداشت پیش کریں گے: مولانا عبدالغفور حیدری

Advertisement
الیکشن کمیشن کو آج یادداشت پیش کریں گے: مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو آج پی ڈی ایم کے فیصلوں کے تحت یادداشت پیش کریں گے۔

Advertisement

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتائیں گے کہ 2018ء میں جو دھاندلی کی اس کا داغ دھونا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ہم نے احتجاج کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، شیخ رشید باتیں تو بہت کرتے ہیں مگر سامنے نہیں آتے۔

واضح رہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کرنے کے خلاف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر آج احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے سلسلے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

مریم نواز شریف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئیں

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ اس ضمن میں وزارتِ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اس کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

کنٹرول روم میں امن و امان کی صورتِ حال کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔

تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں 1800 سے زائد پولیس جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ریلی کے شرکاء کی طرف سے قانون شکنی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ادھر آئی جی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کا دورہ کر کے سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *