
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آج بلدیاتی الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے، آج 11 بجے فیصلہ ہونا تھا ہم انتظار کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے پھر 3 بجے کا اعلان کیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بات سمجھ سے بالا تر ہے، شہر کے بلدیاتی ادارے تباہ ہیں، شہر کو میئر کی ضرورت ہے جس سے شہری پوچھ سکیں، لگ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کی طرف دیکھ رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی تینوں الیکشن نہیں چاہتی ہیں، ایم کیو ایم نے چوراہے پر کھڑے ہو کر اپنی قیمت لگائی ہے۔
الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ آج سنائے گا
کراچی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کب تک ہوں گے…
انہوں نے کہا کہ انتخاب میں ایم کیو ایم اور پی پی دونوں کو شکست نظر آ رہی ہے، سعید غنی دیگر جماعتوں کے افراد کو زبردستی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو ادائیگیاں کرنے کی سازش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ سہ پہر تین بجے سنائے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات دو ماہ کے اندر اندر کرانے کا حکم دیا تھا، سندھ میں بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ دو بار ملتوی کیا جاچکاہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
توہینِ الیکشن کمیشن، عمران خان و اسد عمر کی غیر حاضری کی درخواست دائر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین آمیز اور غیر پارلیمانی ریمارکس کے معاملے کی سماعت کے دوران عمران خان اور اسد عمر کی غیر حاضری کی درخواست دائر کر دی گئی۔
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دو روزہ دورہ کراچی
اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم گزشتہ جمعرات (17 نومبر) کو دو روزہ دورے کے لیے کراچی پہنچے۔
-
وزیرِ اعظم کا 25 نومبر کو دورۂ ترکیہ پر جانے کا امکان
وزیرِ اعظم شہباز شریف 25 نومبر کو دورۂ ترکیہ پر جا سکتے ہیں، ان کو 25 اور 26 نومبر کو دورے کی دعوت دی گئی ہے۔
-
مفتی نعیم مرحوم سے میرا قریبی تعلق تھا، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ آ کر بہت خوشی ہوئی، یہ جامعہ دین کی جس طرح خدمت کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔
-
کراچی: اہلکار کا قتل، پولیس کے پہنچنے پر لڑکی بھاگ نکلی تھی
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گزشتہ شب پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ پولیس کے پہنچنے پر بھاگ نکلی تھی۔
-
وزیرِ داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیچ پے نہیں ہیں۔
-
کراچی: پولیس اہلکار کا قاتل سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا ہے۔
-
کراچی: قائد آباد مقابلے میں ہلاک ملزم 40 مقدمات میں ملوث نکلا
کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا ملزم پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی اور اقدامِ قتل جیسے 40 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
-
جمعے کو راولپنڈی میں مظاہرین کی خیمہ بستی لگ جائے گی،اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کاکہنا ہے کہ جمعےکی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائے گی
-
کراچی بلدیاتی انتخابات، فیصلے کا وقت تبدیل
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
-
کراچی: پولیس اہلکار کو گولی مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز 5 میں نوجوان کی پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کو گولی مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
-
دھرنے کیلئے پی ٹی آئی کی NOC کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کی درخواست نمٹا دی۔
-
کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل، مبینہ ملزم کی شناخت ہو گئی
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کرنے والے ملزم کو شناخت کر لیا گیا ہے۔
-
فیصلے غلط ہوں گے تو اداروں سے تلخیاں بڑھیں گی، فواد چوہدری
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہترین حل یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو موقع دیں۔
-
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حکومت سے چینی کی برآمد پر مذاکرات
رپورٹس کے مطابق حکومت اور ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار میں فرق سامنے آگیا ہے جس پر حکومت نے چینی کے اضافی ذخائر کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف
وفاقی وزیر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹ گئے، انہوں نے کہا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی۔