Categories
Breaking news

الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے، مریم نواز

Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے۔

مریم نواز نے گلگت بلتستان کی خواتین کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ الیکشن میں خواتین کی بھرپور شمولیت خوش آئند ہے۔

مریم کا کہنا تھا کہ مشکل موسمی حالات میں گلگت بلتستان کے عوام کو ووٹ ڈالنے پر سلام پیش کرتی ہیں۔

لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں سخت سردی اور برفباری کے باوجود بھی عوام کی بڑی تعداد ووٹنگ عمل کا حصہ بنی ہے

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *