
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے فیصل واوڈا کی نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصل واوڈا کی نااہلی کا تحریری فیصلہ 27 صفحات پر مشتمل ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کروایا جبکہ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کب امریکی شہریت چھوڑی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت فیصل واوڈا اہل شخص نہیں تھے، آخری سماعت کے وقت فیصل واوڈا کو امریکی شہریت چھوڑنے کی کاپی دکھائی گئی۔
دہری شہریت کیس، فیصل واوڈا نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا کو امریکی شہریت چھوڑنے کی پیش کی گئی کاپی کو مسترد کیا گیا، فیصل واوڈا کا غلط بیان حلفی آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے، واوڈا کی جانب سے نادرا کا جمع کروایا گیا سرٹیفکیٹ معیار پر پورا نہیں اترتا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے رکن قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا، فیصل واوڈا رکن اسمبلی کی حیثیت سے حاصل تمام مالی مراعات واپس جمع کروائیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ فیصل واوڈا عوامی عہدہ رکھنے کے دوران حاصل مالی مراعات، تنخواہیں، ٹی اے ڈی اے، رہائشی اخراجات اور دوسری دیگر مراعات واپس جمع کروائیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ واوڈا تمام مالی مراعات دو ماہ کے اندر سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا نے 7جون 2018 کو ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے پاس غلط بیان حلفی جمع کروایا۔
قومی خبریں سے مزید
-
کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری
ذرائع کے مطابق سینڈک میٹل لمیٹڈ اور ایم سی سی چائنا کے درمیان سینڈک کاپر گولڈ معاہدہ لیز میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
-
سندھ پولیس یوم پاکستان پریڈ 2022 میں شرکت کرے گی
رواں سال سندھ پولیس کا 371 اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستہ اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ 2022 میں شرکت کرے گا۔
-
پی ٹی آئی حکومت سے جلد سے جلد جان چھڑانا ہوگی، راجا پرویز اشرف
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے جلد سے جلد جان چھڑانا ہوگی۔
-
برطانیہ میں شہباز شریف کیخلاف تحقیقات میں عدالتی دستاویزات سامنے آگئیں
دستاویزات کے مطابق شہباز شریف، نیشنل کرائم ایجنسی کی منی لانڈرنگ تحقیقات کا ہدف تھے، این سی اے نے1 ہزارسےزائدصفحات سےصرف 500 جاری کئے ہیں۔
-
وزیرقانون کے پیش نہ ہونے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی ناراض
چیئرمین کمیٹی علی ظفر نے کہا کہ وزیر قانون کہاں ہیں؟ ان کے رویے سے خوش نہیں ہوں، کمیٹی اجلاس کو پہلے بھی موخر کیا گیا، وزیر قانون کی آراء چاہیے تھی۔
-
جج صاحب کی قبر پر جا کر معافی مانگیں، فواد، فردوس کو ہائیکورٹ کی ہدایت
پشاور ہائیکورٹ میں وفاقی وزراء کی جج کےخلاف پریس کانفرنس پر توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری ، فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ جس جج صاحب کی دل آزاری کی اس کے قبر پر جا کر معافی مانگیں۔
-
کرناٹک میں حجاب کی بے حرمتی کی گئی، حافظ طاہر محمود اشرفی
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمو د اشرفی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں حجاب کی بے حرمتی کی گئی، حجاب اسلامی شعائر ہے اس کی عزت و تکریم ہم سب پر لازم ہے
-
لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائیگی، مفتاح اسماعیل
مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ عمران خان عوام میں اعتماد کھو چکے اب قومی اسمبلی میں کھو دیں گے ،لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائے گی، پنجاب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کوئی الیکشن نہیں لڑنا چاہتا۔
-
IBA: فارایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے سینئر صحافی امبر رحیم شمسی کے نام کی منظوری دیدی گئی
انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی (آئی بی اے) کے سینٹر فارایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے سینئر صحافی امبر رحیم شمسی کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔
-
آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے
-
الیکشن کمیشن نے PTI غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی
الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی ہے
-
صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔
-
مشکوک ٹرانزیکشن کیس، آصف زرداری کی بریت کی اپیل پر سماعت ملتوی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی اپیل پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کر دی ہے
-
بیٹے کی خواہش میں خاتون نے سر میں کیل ٹھکوائی، ڈاکٹر
خاتون کے سر سے کیل نکالنے والے ڈاکٹر حیدر خان کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹے کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر سر میں کیل ٹھکوائی۔
-
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے درمیان مذاکرات
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔
-
اسلام آباد میں گاڑی کو حادثہ، چینی خاتون ہلاک
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گاڑی کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چینی خاتون ہلاک ہو گئی۔