Categories
Breaking news

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کے پشاور ورکرز کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگ لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ملک کی حقیقی آزادی کیلئے کل شب دعا کرینگے: عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ہم نے شبِ دعا کا اعلان کیا ہے، ہم سب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کل شبِ دعا کریں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ راجہ سلطان ن لیگ کا ایجنٹ ہے، یہ اکیلا فیصلے کرتا ہے اور اس کے سارے فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.