
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلےکی روشنی میں خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد خان کی رکنیت بطور ممبر صوبائی اسمبلی بحال کر دی ہے۔
شاہ محمد خان پی کے 89 بنوں سے رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی ہیں، انہیں بکاخیل میں پولنگ اسٹیشن پرحملے، اغوا اور یرغمال بنانے پرالیکشن کمیشن نے نااہل کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
Table of Contents
صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔
صوبائی وزیر شاہ محمد اور ان کے بیٹے پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشید نے نااہلی چیلنج کی تھی، ان دونوں کو الیکشن کمیشن نے یکم فروری کو نااہل کیا تھا۔
شاہ محمد کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حملہ مخالف امیدوار مامور خان وزیر نے شکست دیکھ کر کیا تھا۔
ان کا درخواست کے متن میں مزید کہنا تھا کہ مامور خان وزیر خود حملہ کر کے الیکشن کمیشن میں متاثرہ فریق بن کر آگئے۔
ہائیکورٹ کااپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ صوبائی وزیر شاہ محمد کی حد تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا گیا ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
پشاور: بلدیاتی انتخابات، 6 پولنگ اسٹیشنز میں 13 فروری کودوبارہ ووٹنگ ہو گی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پشاور سٹی کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں ہنگامہ آرائی کا نشانہ بننے والے 6 پولنگ اسٹیشنز میں 13 فروری کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔
-
تنخواہوں میں اضافے پر وفاقی ملازمین کا یومِ تشکر، شوکت ترین کی شرکت
گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کیے جانے کے بعد وفاقی ملازمین نے آج یومِ تشکر منایا ہے۔
-
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کا بھی بیان سامنے آگیا
دانیہ شاہ نے دلہن بنے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ عامر لیاقت بچپن سے میرے آئیڈیل تھے۔
-
نواب شاہ، PMU کی خاتون نرسنگ آفیسر پر تشدد ثابت
نواب شاہ کی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی (پی ایم یو) میں نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند سے مبینہ طور پر زیادتی کے معاملے کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہوگیا ہے۔
-
عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی۔
-
وزیر اعظم نے قوم کیساتھ آج ایک اور مذاق کیا، شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج قوم کے ساتھ ایک اور مذاق کیا ہے۔
-
حلف اٹھانے کیلئے اسحاق ڈار کا چیئرمین سینیٹ کو خط
مسلم لیگ نون کے رہنما سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو آگاہ کر دیا۔
-
وزارتوں کو کارکردگی مزید بہتر کرنا ہو گی، وزیراعظم
وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزارتوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنا ہوگی، ساری دنیا میں مہنگائی ہے، قیمتوں اوپر گئی ہوئی ہیں۔
-
27 فروری کے مارچ کیلئے زبردست تیاری ہے، سعید غنی
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 27 فروری کیلئے زبردست تیاری ہے، کراچی سے شاندار مارچ ہوگا
-
جنات نے بیوی کے سر میں کیل ٹھونکی: شوہر
پشاور میں سر میں کیل ٹھونکنے سے زخمی ہونے والی خاتون کے شوہر احمد صابر نے دعویٰ کیا ہے کہ جنات نے میری بیوی کے سر میں کیل ٹھونکی ہے۔
-
پاسپورٹ بلیک لِسٹ کرنے کا قانون کالعدم
لاہورہائیکورٹ نے پاسپورٹ بلیک لِسٹ کرنے کا قانون کالعدم کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ ایکٹ میں بلیک لِسٹ کرنے کی کوئی شق موجود نہیں، نواز شریف، شہباز شریف کے کیسز پر اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے حوالے بھی فیصلے کا حصہ ہیں۔
-
بھارت ہندو توا کی پالیسی پر چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج بھارت ہندو توا کی پالیسی پر چل رہا ہے، وہ اب سیکولر ملک نہیں رہا، موجود بھارتی حکومت کا مائنڈ سیٹ صرف کشمیر تک محدود نہیں رہا
-
بہترین کارکردگی، وزیرِ اعظم کی وفاقی وزراء میں اسناد کی تقسیم
اکبرِ اعظم کے 9 رتن تھے، جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کے 10 رتن ہیں، وزیرِ اعظم نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزراء میں تعریفیں اسناد تقسیم کر دیں۔
-
فواد چوہدری نے ٹاپ ٹین وزراء میں نہ آنے کی وجہ بتادی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ کی 10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
-
پنجاب میں 7 پولیس افسران کے تبادلے
آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے جن میں دو افسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
-
جو پرچی پر لکھا آتا ہے عمران نیازی بول دیتے ہیں: حمزہ شہباز
مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا، عمران نیازی کو پتہ نہیں چلتا جو پرچی پر لکھا آتا ہے، بول دیتے ہیں۔