Categories
Breaking news

الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے اعلان کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جا سکتی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 14 دسمبر کو بلدیہ عظمیٰ نے چار افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کی، ٹرانسفر ہونے والوں میں 19 گریڈ کے تین اور 18 گریڈ کا ایک افسر شامل ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چاروں افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ خلاف ضابطہ قرار دی جاتی ہے، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے تک ٹرانسفر پوسٹنگ روکی جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *