Categories
Breaking news

الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے، حمزہ شہباز

الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے، حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کروڑوں سے شروع ہونے والا فراڈ اربوں تک جائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے اور تصدیق ہو گئی کہ پاکستان تحریک انصاف…

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فنڈز کو کم دکھایا اور درجنوں بینک اکاؤنٹس چھپائے اور اب مصروف عمران خان کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب افسران کی سپریم کورٹ سے معافی

حمزہ شبہاز نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کے خلاف مستند رپورٹ چوری اور مشتبہ فنڈنگ کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ اس ہیر پھیر کی تہہ تک پہنچنا اشد ضروری ہے اور قوم کے سامنے حقائق آنے چاہیئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فراڈ کروڑوں سے شروع ہوا ہے اور اربوں روپے تک جائے گا اور اب تبدیلی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.