Categories
Breaking news

الیکشن چھوڑیں اور پاکستان جنوبی افریقہ کا میچ دیکھیں، فواد چوہدری

Advertisement

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ این اے 75 سے علی اسجد ملہی جیت جائیں گے، الیکشن چھوڑیں اور پاکستان جنوبی افریقہ کا میچ دیکھیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ این اے 75 سے علی اسجد ملہی جیت جائیں گے، لوگ حالات بھولے نہیں ہیں، آج ملک جن مشکلات میں ہے اس کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام بھی حالات کو سمجھتے ہیں کہ کن کی کوتاہیاں تھیں، شفاف الیکشن ہوتے ہیں تو سب کو نتائج قبول کرنے چاہئیں، تگڑا الیکشن کمیشن ملک کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے جو ملک کے لیے اچھا ہوتا ہے، پاکستان تحریک انصاف یہ ہی چاہتی ہے کہ ادارے مضبوط ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن اپنے بھرپور اختیار استعمال کرکے شفاف الیکشن کراسکتا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *