Categories
Breaking news

الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑنےکےلیےاہل قرار دے دیا

الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑنےکےلیےاہل قرار دے دیا

الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کےخلاف اپیل خارج کردی۔

خیبرپختونخوا سے خالی ہونے والی سینیٹ کی سیٹ کے الیکشن کے لیے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار شوکت امیر زادہ نےشوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا۔

سینیٹ کی سیٹ پر شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹرہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پرالیکشن لڑسکتے ہیں

اے این پی کے امیدوار امیر زادہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں؟ اس لیے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *