Categories
Breaking news

الحمداللّہ! میری بیٹی خطرے سے باہر ہے، مریم نواز

Advertisement
الحمداللّہ! میری بیٹی خطرے سے باہر ہے، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُن کی صاحبزادی مہرالنساء اب خطرے سے باہر ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میری بیٹی کی تندرستی کے لیے جو آپ نے دعائیں کیں، میں اس کے لیے آپ سب کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’میری بیٹی مہرالنساء کے سر پر بہت بری طرح چوٹ لگی ہے لیکن اللّہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ اب خطرے سے باہر ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمام لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘

مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء اسپتال سے گھر منتقل

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا، مہرانساء گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں، اسپتال میں ان کے سر کی سرجری کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہرالنساء گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں، اسپتال میں ان کے سر کی سرجری کی گئی تھی۔ تاہم اب انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز کی بیٹی مہر النسا حادثے میں زخمی، سر کی سرجری

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی…

دوسری جانب مریم نواز نے مہرالنساء کی چوٹ کے باعث حیدرآباد روانگی منسوخ کر دی تھی۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *