Categories
Breaking news

اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق طیب اردوان کے موقف پربھارت تلملا اٹھا

Advertisement

طیب اردوان

اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق ترک صدر کے موقف پربھارت تلملا اٹھا اور ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

Advertisement

جنرل سیکریٹری کے اجلاس میں ترک صدر کی کشمیریوں کی حمایت بھارت پربجلی بن کرگری ، اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے نے کہا ترکی کو دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئیے

اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔

یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے ، اس لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امن اور انسانیت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

We have seen remarks by President of Turkey on Indian UT of Jammu & Kashmir. They constitute gross interference in India’s internal affairs and are completely unacceptable. Turkey should learn to respect sovereignty of other nations and reflect on its own policies more deeply.

— PR UN Tirumurti (@ambtstirumurti) September 22, 2020

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *