
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں بارشیں کم اور گرمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اقدامات نہ کیے تو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سامنے آئیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کو دیر سے سنجیدہ لیا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
Table of Contents
وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی دوروں پر صرف متعلقہ لوگ ساتھ گئے، علی محمد خان
سینیٹ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بتایا جائے کہ وزیراعظم نے اپنے دور میں ابھی تک کتنے ممالک کے دورے کیے؟
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، ہمیں جنگلات کو بچانا ہے، نیشنل پارکس بنانے ہوں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہر پھیلنے کی وجہ سے گرین ایریاز ختم ہوتے جارہے ہیں، شہروں کے لیے ماسٹر پلان 6 ماہ سے ایک سال میں تیار ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگلات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں نیشنل پارکس اور جنگلات کا تحفظ کرنا ہے، ہمارے جنگلات اور نیشنل پارکس پر بہت پریشر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں اتنے سارے درخت کاٹ دیے ہیں کہ آلودگی بڑھ گئی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ میں 101 افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق، محکمہ صحت
بیرون ملک سے آنے والے 21 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جبکہ 9 افراد ایسے ہیں جن کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، محکمہ صحت سندھ
-
وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی دوروں پر صرف متعلقہ لوگ ساتھ گئے، علی محمد خان
سینیٹ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بتایا جائے کہ وزیراعظم نے اپنے دور میں ابھی تک کتنے ممالک کے دورے کیے؟
-
قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے اور کوئی نہیں، چیف جسٹس
عدالت اور وکیل کا کام ایک ہی ہوتا ہے، دونوں قانون کو ہر چیز سے بالاتر سمجھتے ہیں، جسٹس گلزار احمد
-
ماضی میں جنہیں کراچی کی حکمرانی ملی انہوں نے اس کا سودا کیا: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماضی میں جن لوگوں کو اس شہر کی حکمرانی ملی انہوں نے اس کا سودا کیا۔
-
کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
-
لاہور: کبوتر چوری کے ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج، احاطۂ عدالت سے گرفتار
لاہور ہائی کورٹ نے 6 لاکھ روپے کے کبوتر چوری کرنے والے ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
-
بلاول بھٹو کی 5 سالہ ٹیکس ادائیگی تفصیلات جاری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی کی مکمل 5 سالہ تفصیلات جاری دی گئی ہیں
-
پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ رپورٹ کے نکات
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی رپورٹ کے نکات سامنے آ گئے۔
-
کراچی: مدینہ مسجد مسمار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے طارق روڈ کی مدینہ مسجد مسمار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
-
چترال : امریکی شہری نے مارخور کا شکار کتنے میں کیا ؟
چترال کے علاقے طوشی شا شا کنزروینسی کے مقام پر امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے دے کر مارخور کا شکار کیا۔
-
موٹر وے پر بارش: پولیس کی شہریوں کیلئے ہدایت
موٹر وے ایم 2، پشاور تا کوٹ مومن، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرا اور ای 35 برہان سے تھاکوٹ تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
-
حبسِ بےجا کیس: عارف گل سپریم کورٹ میں پیش
حبسِ بےجا کیس میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ملزم عارف گل کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔
-
وجیہہ سواتی قتل کیس :6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت نے 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
-
کراچی: کانسٹیبل کے قتل کا ملزم سمیر چریا ساتھی سمیت گرفتار
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں 14 دسمبر کو فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے 2 ڈاکو پولیس نے گرفتار کر لیے۔
-
ملزم ارشد علی کا پولنگ اسٹیشن پر حملہ، ویڈیو الیکشن کمیشن میں دکھائی گئی
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پشاور میں پولنگ اسٹیشن پر حملے کے معاملے کی سماعت کے دوران دکھائی گئی ویڈیو میں ملزم ارشد علی پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرتا دکھائی دیا، اس نے بیلٹ پیپرز بھی پھاڑے۔
-
پی ٹی آئی کی چوری پکڑی جا چکی ہے، احسن اقبال
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چوری پکڑی جا چکی ہے