
بیلجیم، لکسمبرگ اور یوروپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے آج پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی سی ای او صالحہ آصف سے پاک یورپی یونین تجارتی تعلقات کے حوالے سے آن لائن ملاقات کی۔
یورپ کے ساتھ پاکستان کی معاشی رسائی میں اضافے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ اقتصادی ڈپلومیسی پاکستان کی معاشی رسائی کو یورپ میں مستحکم کرنے اور بڑھانے کی کلید ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جی ایس پی پلس اسکیم نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سفیر پاکستان نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی یونین کے لئے باہمی فائدہ مند رہا ہے۔ 2014 میں جی ایس پی پلس کے آغاز سے ہی یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں 65 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ پاکستان کو یورپی یونین کی برآمدات میں 44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
سفیر پاکستان نے ترجیحی مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے پیدا ہونے والے ممکنہ مواقع پر تبصرہ کرتے ہوئے یورپی یونین میں پاکستانی برآمدات میں اضافے اور اس کے تنوع پر زور دیا۔
حکومت پاکستان کی برآمدات کے شعبے کی ترقی کے لئے جاری کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے پاکستانی برآمد کنندگان کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے حکومت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پچھلے دو سال میں پاکستان ’’کاروبار میں آسانی‘‘ کی درجہ بندی میں 39 درجے آگے بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- بیلجیم، پاکستانی کمیونٹی کی تیسری آن لائن کھلی کچہری
- بیلجیئم میں سفارتخانہ پاکستان 28 جنوری کو آن لائن کھلی کچہری منعقد کرے گا
صالحہ آصف نے پاکستان اور یورپ کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں سفارتخانے کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے سفیر کو آر اینڈ ڈی کے ذریعے ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھانے کے لئے پی ٹی سی کے منصوبوں اور یورپی بلاک میں زیادہ سے زیادہ مارکیٹ تک رسائی کو محفوظ بنانے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
انسداد تجاوزات آپریشن، ریلوے نے ایک ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروالی
پاکستان ریلوے نے کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی قریباً ایک مربہ گز قیمتی زمین واگزار کروالی۔
-
سول ایوی ایشن کی پروازوں میں افطاری اور کھانے کی فراہمی سے متعلق تجاویز
مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ ایئرلائنز افطاری باکس بنوا کر چیک ان کاؤنٹرز پر فراہم کریں۔
-
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل افغانستان کے دورے پر روانہ ہوں گے، اعلامیہ
اعلامیے کے مطابق 9 رکنی پارلیمانی وفد بھی اسپیکر اسد قیصر کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کرے گا۔
-
وزیر اعظم کے زیر استعمال جہاز کی مرمت پر ماضی سے کم رقم خرچ کی گئی، شہباز گل
شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ 14۔2013 میں وزیراعظم کے زیر استعمال جہاز کی مرمت پر 7.3 ملین ڈالر لگے، 16۔2015 میں جہاز کی مرمت پر 7.23 ملین ڈالر خرچ ہوئے۔
-
سکھر: بھیک مانگنے والی 10 سالہ بچی سے زیادتی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو پیسے دینے کے بہانے بنگلے میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔
-
تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں لائے جائیں گے
اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔
-
کام کاج پر جیٹھانی اور دیورانی میں جھگڑا، 1 جاں بحق 1 زخمی
جس کے نتیجے میں سعدیہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔
-
پیمرا کی حالیہ ایڈوائزری پر ایمنڈ کا اظہارِ تشویش
ایمنڈ ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر ایڈوائزری سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی۔
-
اسد عمر کا اسلام آباد، راولپنڈی کے واٹر سپلائی منصوبے کا جائزہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی قلت سے متعلق اہم منصوبے کا جائزہ لیا ہے ۔
-
عمران کہتے تھے پردہ عورت کا نہیں، مرد کی آنکھ کا ہوتا ہے، جمائما خان
وزیراعظم عمران خان کے پردے سے متعلق بیان پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے تبصرہ کیا ہے۔
-
لودھراں: دکاندار کی 13 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
لڑکی کے والد نے الزام لگایا کہ ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، ملزم نے بچی کو بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔
-
عمران اور ترین کے تعلقات پر راجا ریاض کے انکشافات
راجا ریاض نے کہا کہ اس کے بعد اچانک ایکشن شروع ہوگیا اور تین ایف آئی آرز درج ہوگئیں ۔
-
میری اطلاع کے مطابق جہانگیرترین کا نام ای سی ایل میں نہیں،شہزاد اکبر
شہزاد اکبر نے کہا کہ چینی سٹہ گروہ کے 16 وٹس ایپ گروپ پکڑے گئے،40 سٹے باز ہیں جو پورے صوبے میں چینی کی قیمت طے کرتے ہیں۔
-
مِفتاح اسماعیل نے مخالفین سے تکرار کی وائرل ویڈیو کی وضاحت کردی
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ یہ ویڈیو ایک ماہ پرانی ہے، وہ ایک مارکیٹ میں گئے تھے جوکہ کسی اور سیاسی پارٹی کے ورکر چلارہے تھے، وہ نواز شریف کو چورکہہ رہے تھے۔
-
کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کا معاملہ، وفاق نے سندھ کے خط کا جواب دیدیا
وفاق نے کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کے معاملے پر سندھ حکومت کے خط کا جواب دے دیا۔
-
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، مردم شماری سمیت اہم فیصلے کرلیے گئے
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی ) کے اجلاس بڑے فیصلے کرلیے گئے۔