Categories
Breaking news

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس؛ دینی مدارس کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

Advertisement

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دینی مدارس کے لئے نو کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکر لیں۔ معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔

جس میں وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے دینی مدارس کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری پیش کی۔ دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی۔
اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا۔

ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی۔ معذور افراد 10 میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔
ای سی سی نے ریلوے کے اخراجات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی۔ جبکہ این سی او سی کیلئے 21 کروڑ 90 لاکھ کی گرانٹ سمیت رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجراء اور پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *