Categories
Breaking news

افغان کرکٹ ٹیم کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان سے سیریز کی درخواست

Advertisement
Advertisement

 افغان کرکٹ ٹیم  کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے افغان کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی اور پاک افغان سیریز کروانے کی درخواست بھی کی۔وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے سرکاری دورے پر کابل میں موجود ہیں جہاں ان سے افغانستان کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی اور اس دوران افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔

افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے وزیر اعظم عمران خان سے پاک افغان کرکٹ سیریز کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستی سریز کا انعقاد ہو جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ میری بھی یہ رائے ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سریز جلد ہونی چاہئے۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دور میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *