Categories
Breaking news

افغان قومی سلامتی مشیر کی تقریر پر خون کھول رہا ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان قومی سلامتی مشیر کی تقریر پر خون کھول رہا ہے، زبان درازی بند نہ کی تو پاکستان بات نہيں کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قومی سلامتی مشیر کی پاکستان کے خلاف زبان درازی پر شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان عہدیدار کو پاکستان پر تہمتیں لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ زبان درازی بند نہ کی تو کوئی پاکستانی ان سے ہاتھ ملائے گا نہ گفتگو کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر امن دشمن کا کردار ادا کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *