Categories
Breaking news

افغان طالبان سے مذاکرات, جگہ کا تعین رکاوٹ نہیں بننا چاہیے

Advertisement

 عبد اللہ عبداللہ

افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں جگہ کا تعین رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار افغان مفاہمتی کونسل کےسربراہ عبد اللہ عبداللہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان اور حکومت کے مذاکرات کا دوسرا دور پانچ جنوری سے شروع ہوگا۔

Advertisement

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ امید ہے امن مذاکرات کے دوسرے دور سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، افغان طالبان سے مذاکرات میں جگہ کا تعین رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

افغان مفاہمتی کونسل کےسربراہ کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ افغان عوام امن مذاکرات کی حمایت اور خیر مقدم کرتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *