Categories
Breaking news

افغان صوبے غزنی میں صحافی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

Advertisement

صحافی کی میت

افغان صوبے غزنی میں صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

افغان صوبے غزنی میں صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو گھر کے قریب سائلنسر لگی پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

رحمت اللہ نیک زاد صوبائی جرنلسٹ یونین کے سربراہ تھے، وہ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے منسلک تھے۔

غزنی پولیس کا کہنا ہے کہ رحمت اللہ نیک زاد کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

طالبان نے ایک بیان میں غزنی کے صحافی پر حملے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ دوماہ کے دوران ملک میں 5 صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے،جن میں فردین امینی، یماسیاوش، الیاس داعی، ملالہ مائیوند، شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حالیہ حملوں کی تحقیقات کرائیں جس سے ملک میں متعدد صحافی ہلاک ہوئے۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے خلاف حملوں کی تحقیقات میں عدم پیش رفت سے آزادی صحافت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *