Categories
Breaking news

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں افغانستان کراس بارڈ سے بڑھتے فائرنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ، شرکاء نے کہا افغانستان میں دہشت گردگروپ سراٹھارہےہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےسے روکا جائے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں عالمی،علاقائی،مقامی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور ایل اوسی ورکنگ باؤنڈری،پاک افغان بارڈرصورتحال بھی زیرغور آئی۔

…Forum was apprised on evolving operational imperatives & corresponding strategy to meet upcoming challenges. COAS expressed satisfaction over Army’s operational readiness in view of emerging security threats. While reviewing recent developments in Afghan Peace Process (2/6) pic.twitter.com/tbAknjIZ8h

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 25, 2021

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک کودرپیش چیلنجزاورآپریشنل تیاریوں پر بھی غور کیا گیا ، آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہار اطمینان کیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور اس کے بارڈر پراثرات پر بھی غور کیا گیا اور شرکا نے علاقائی امن واستحکام کےفروغ کیلئے مکمل تعاون کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان کراس بارڈسےبڑھتے فائرنگ کےواقعات کاسختی سے نوٹس لیا۔

اجلاس میں شرکاء نے کہا افغانستان میں دہشت گردگروپ سراٹھارہےہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےسےروکاجائے ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال میں مؤثربارڈرکنٹرول منیجمنٹ ضروری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان نےبارڈرکنٹرول مینجمنٹ کےلئےمؤثراقدامات کررکھےہیں، افغانستان بھی بہترمینجمنٹ کیلئےضروری اقدامات کرے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ضم قبائلی اضلاع،بلوچستان میں سماجی واقتصادی اقدامات پربھی گفتگو ہوئی ، سماجی واقتصادی ترقی سےامن کومزید تقویت ملے گی۔

آرمی چیف نے کورونا تیسری لہرمیں سول انتظامیہ کی بھرپورمددپرفارمیشنزکےکردارکوسراہا اور کہا فارمیشنزکےتعاون سے وبا کے پھیلاؤ کے روک تھام میں مددملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *