Categories
Breaking news

افراتفری اور انتشار عمران خان کا ایجنڈا ہے، خورشید شاہ

افراتفری اور انتشار عمران خان کا ایجنڈا ہے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افراتفری اور انتشار عمران خان کا ایجنڈا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں اپنے ایجنڈے پر کام جاری رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، وہ عوام کو افراتفری اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جھوٹ کا سکہ اب زیادہ عرصہ نہیں چلے گا اور سچ کا سورج جلد طلوع ہوگا، عمران خان کے پاس عوام کی ترقی اور خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ افراتفری اورانتشارعمران خان کا ایجنڈا ہے، اس کے نئے وینچر کا انجام بھی اس کے انقلابی لانگ مارچ سے مختلف نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *