Categories
Breaking news

اعلیٰ عدلیہ، ججز دھمکی معاملہ، عالیہ حمزہ کی رانا ثنا کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اعلیٰ عدلیہ، ججز دھمکی معاملہ، عالیہ حمزہ کی رانا ثنا کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اعلیٰ عدلیہ اور ججز کو دھمکیوں کے معاملے پر پی ٹی آئی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی ن لیگ کے رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ حمزہ کی پٹیشن پر سماعت کریں گے، خاتون رہنما کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما بھی عدالت جائیں گے۔

عالیہ حمزہ نے اپنی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہونے پر بیان جاری کیا اور کہا کہ عدلیہ پر کسی کو بھی حملہ آور نہیں ہونےدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی توقیر اور تکریم کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے، اعلیٰ عدلیہ کو طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کیسز کی طرز پر سوموٹو لینا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے مزید کہا کہ کل پیش ہو کر اپنا موقف عدالت کے سامنے رکھیں گے، رانا ثنا اللّٰہ کو ججز کو دھمکیوں کی پاداش میں سزا دلوا کر ہی دم لیں گے۔

عالیہ حمزہ نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی جنگ عدلیہ کی بالادستی، توقیر اور عزت و احترام کےلیے ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *