
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اعظم سواتی کی گرفتاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی تنقید سے اتنا خوف کہ انہیں پھر گرفتار کر لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گیے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر آپ لوگوں کو غیر قانونی طور پر اغواء کریں گے اور ان پر تشدد کریں گے، ان کی خواتین کی ویڈیوز بنائیں گے تو ان سے آپ خوفزدہ ہونے کی توقع کرتے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب معاملہ خوف سے آگے نکل گیا ہے، ایسے ہتھکنڈے صرف نفرتیں پیدا کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی گرفتار، ذرائع
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازع بیان پر گرفتار کیے گئے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے، حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
-
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پولنگ اسٹیشن پر تصادم، 3 زخمی
مظفر آباد کی یونین کونسل انوار شریف کے پولنگ اسٹیشن پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔
-
گرفتار اعظم سواتی کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازع بیان پر گرفتار کیے گئے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
-
محسن داوڑ کو FIA نے تاجکستان جانے سے روک دیا
رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ کو تاجکستان جانے سے روک دیا گیا۔
-
عمران خان نے راولپنڈی آزادی مارچ کے بعد پیغام جاری کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے راولپنڈی آزادی مارچ کے بعد پیغام جاری کیا ہے۔
-
آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد پانچویں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی گرفتار، ذرائع
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
کراچی، ڈیفنس سے لاکھوں کی گھڑیاں چوری کرنیوالا گرفتار
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی گھڑیاں چوری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
-
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ ترکیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
استنبول سے روانہ ہوئے وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے ہفتے کی رات 12 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
-
لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک شخص کی خودکشی کی کوشش
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہنچ کر کرین کی مدد سے ذہنی معذور کو نیچے اتار لیا۔
-
صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو بہت اچھا ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعلان کے مطابق صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو یہ بہت اچھا ہوگا۔
-
سکھر تا ملتان موٹروے کی حفاظتی جالیاں چوری ہونے کا انکشاف
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چرائی گئی جالیاں برآمد کی گئی ہیں۔
-
پی ٹی آئی کا فلاپ شو تنزلی کی طرف قدم ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومت کب تک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی۔
-
پی ٹی آئی استعفوں کے نتیجے میں 563 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 115، سندھ اسمبلی کی 26 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔
-
عمران خان کی باتوں سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، شوکت یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتوں سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
-
عمران خان کا خطاب بجھتے چراغ کی آخری پھڑ پھڑاہٹ ہے، سعید غنی
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے عمران خان کے آج خطاب کو بجھتے چراغ کی آخری پھڑ پھڑاہٹ قرار دیا ہے۔