
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف کراچی میں درج ایک اور مقدمہ ختم کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمہ سی کلاس کرنے کا چالان منظور کر لیا۔
چالان کے متن کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش کی گئی، ان کے خلاف اسلام آباد سائبر کرائم ونگ میں بھی یہی مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایک واقعے کی ایک سے زیادہ ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں، اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمہ سی کلاس کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں درج تمام مقدمات ختم
- اعظم سواتی کیخلاف مقدمے پر شور مچانے والے خود کیا کر رہے ہیں؟ عدالت
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا نے اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
بنوں واقعہ ہو گیا، کے پی حکومت لاہور میں بیٹھی ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خیبر پختون خوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں واقعہ ہو گیا اور کے پی حکومت زمان پارک میں بیٹھی ہے۔
-
توانائی بچت قومی پروگرام، شادی ہالز رات 10، مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
-
بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں موجود دہشتگرد ہلاک
بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
-
اعتماد کا ووٹ: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو چیلنج کا سامنا
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے چیلنج کا سامنا ہے۔
-
پی ٹی آئی کے 123 ارکان کا اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 ارکان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
-
ایف آئی اے نے ہم پر ظلم، پولیس نے تشدد کیا، والدہ دانیہ شاہ
مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے ہم پر ظلم اور لودھراں کی پولیس نے ہم پر تشدد کیا ہے۔
-
حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑیگا: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران اب کھیلیں گے، نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔
-
پرویزالہٰی خود کہتے ہیں 90فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا پل عبور کرنے دیں، پھر پی ڈی ایم قیادت دوسرے آپشنز پر غور کرے گی، پرویز الہٰی خود کہتے ہیں 90 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔
-
آپریشن رجیم چینج سے پاک افغان تعلقات کا نیا دور شروع نہ ہوا: فواد چوہدری
تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن رجیم چینج نے پاک افغان تعلقات کا نیا دور شروع ہی نہیں ہونے دیا۔
-
عمران خان کے الیکشن اخراجات جمع نہ کروانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الیکشن اخراجات جمع نہ کروانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
پولیس اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر رہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پولیس ایکشن میں ہے اور ملزمان کو گرفتار کیاجا رہا ہے۔