
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جو 6 صفحات پر مشتمل ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹ کیس میں 26 نومبر کو ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کی، انہوں نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اعظم سواتی نے افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر مبنی ٹویٹس متعدد بار کیے۔
متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے اعظم…
تفصیلی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کے مطابق اعظم سواتی نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا، ان پر لگی دفعات پر کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف اعظم سواتی کے ٹوئٹ کو کئی لوگوں نے ری ٹوئٹ کیا، اس سے قبل اعظم سواتی پر ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بار بار ریاستی ادارے کے افسر کے خلاف ٹوئٹ کیا، انہوں نے ایک ہی جرم کو دہرایا ہے، درخواستِ ضمانت خارج کی جاتی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کورنگی پولیس مقابلے کا زخمی پولیس اہلکار بھی چل بسا
پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا.
-
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن، الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخوست پر الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
-
کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے
-
ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
مسلم لیگ نے کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
-
ڈی آئی خان، گومل زام کینال میں 110 فٹ کا شگاف پڑگیا
-
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، بلاول کا اظہار مایوسی
اماراتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کو حقوق دیے اور سب کے لیے تعلیم کی اہمیت اجاگر کی۔
-
پی ٹی آئی آج گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کریگی، حماد اظہر
سابق وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج شام 5 بجے پی ٹی آئی گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے ایک زبردست احتجاج کرے گی۔
-
پنجاب میں دھند، متعدد موٹرویز سرِشام سے بند
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث کئی مقامات پر موٹر ویز سر شام ہی بند کردی گئیں۔
-
خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے، بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، سیلاب سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
-
محمد عامر ذوالفقار نئے انسپکٹر جنرل پنجاب تعینات
وفاقی حکومت نے محمد عامر ذوالفقار کو نیا انسپکٹر جنرل پنجاب تعینات کردیا ہے۔
-
حکمراں اتحاد کا وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ، ذرائع
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق میں حکمراں اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
آئین کو پامال کیا جارہا ہے، عطا تارڑ
-
لاہور آتے جاتے ہیں، کوئی پابندی لگاتا ہے تو دیکھ لیں گے، ناصر شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم لاہور آتے جاتے ہیں،اگر کوئی پابندی لگاتا ہے تو دیکھ لیں گے۔
-
فواد چوہدری کو چولیں مارنے کی بیماری ہے، فیصل کریم کنڈی
وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو چولیں مارنے کی بیماری ہے۔
-
صدر مملکت عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات
ملاقات میں صدر مملکت نے وفاقی وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
-
وہ 6 ایم پی ایز کی بات کرتے ہیں، ایک بھی نہیں توڑ سکتے، حسین الہٰی
حسین الہٰی نے کہا کہ آج کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام 10 ایم پی ایز نے حمایت کی یقین دہانی کروائی۔