Categories
Breaking news

اعظم خان سواتی کا لاہور تا ساہیوال سیکشن کا دورہ

اعظم خان سواتی کا لاہور تا ساہیوال سیکشن کا دورہ

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے لاہور تا ساہیوال سیکشن کا دورہ کیا ہے جہاں وہ ٹریک کی حالت سمیت گیج اور الائنمنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز سیکشن پر مسافروں کے لیے سہولیات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سیکشن پر اسٹیشنز کی حالت اور آپریشنل سسٹم سمیت آمدنی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

ریلوے کے وزیر کو 50 سال کی گندگی صاف کرنے دیں: اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کا وزیر اپنی ذات پر وزارت کا ایک پیسہ خرچ نہیں کرتا، ریلوے کے وزیر کو کام کرنے دیں، 50 سال کی گندگی صاف کرنے دیں اور میں باقی وزراء کو بھی کہتا ہوں جو پبلک پرائیویٹ انٹرپرائز ہے ان پر محنت کریں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے ریلوے میں بہت سے اقدمات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *