Categories
Breaking news

اعجاز شاہ ملک کو رہنے کے قابل نہیں سمجھتے، جاوید لطیف

اعجاز شاہ ملک کو رہنے کے قابل نہیں سمجھتے، جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں جاوید لطیف، پی پی کی نفیسہ شاہ اور پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری نے شرکت کی۔

اس موقع پر دوران گفتگو جاوید لطیف نے دعویٰ سے کہا کہ وفاقی وزیر بریگیڈیر (ر) اعجاز شاہ ملک کو رہنے کے قابل نہیں سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز شاہ نے اپنے بیٹے کو اثاثے بیچ کر بیرون ملک چلے جانے کا مشورہ دیا ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت خود ہی سیکیورٹی تھریٹ بن چکی ہے۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ قومی سلامتی کے محافظ اداروں کو سوالیہ نشان بنانے والے حکومت کو سیکیورٹی تھریٹ قرار دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *