
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے چیلنج کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کے لیے 186 ارکان کے ووٹ درکار ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں تحریکِ انصاف کے 180 ارکان ہیں۔
تحریکِ انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے، اس طرح پنجاب میں حکومتی اتحاد کو 190 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
پنجاب میں اپوزیشن اتحاد کو بھی 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے167، پیپلز پارٹی کے7 ارکان، آزاد ارکان 5 اور راہِ حق پارٹی کا ایک رکن بھی شامل ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ن لیگ کے 18 ارکانِ اسمبلی معطل کر رکھے ہیں، ان معطل ارکان پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، مسلم لیگ ن نے اسپیکر کے اس اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق رولز آف پروسیجر کے تحت وزیرِ اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ میں ن لیگ کے 18 ارکان ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
میاں عبدالرؤف، سمیع اللّٰہ خان، ملک عبدالوحید، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین، ربیعہ نصرت، رابعہ فاروقی، زیب النساء اعوان، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، گلناز شہزادی، نفیسہ امین، محمد افضل، عادل بخش، راحت افزا، سنبل مالک حسین، سعدیہ ندیم اور ذیشان رفیق معطل ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی ٹی آئی کے 123 ارکان کا اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 ارکان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔
-
پرویزالہٰی خود کہتے ہیں 90فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا پل عبور کرنے دیں، پھر پی ڈی ایم قیادت دوسرے آپشنز پر غور کرے گی، پرویز الہٰی خود کہتے ہیں 90 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔
-
پولیس اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر رہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پولیس ایکشن میں ہے اور ملزمان کو گرفتار کیاجا رہا ہے۔
-
ایڈیشنل سیکریٹری کام نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں: سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔
-
کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالی مرکزی ملزمہ راولپنڈی سے گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے راولپنڈی میں بس ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی کراچی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
-
توشہ خانہ کیس، سماعت اگلے ماہ تک ملتوی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔
-
غیرملکی فنڈنگ کیس، PTI کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
جنوبی وزیرستان: سٹی تھانہ اور چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے ناکام
خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
-
شہباز گِل کیخلاف مقدمے کے خاتمے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کے لیے درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کرد ی گئی۔
-
فرانس: پاکستان بزنس فورم کا J7 گروپ کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے پاکستانی جے 7 گروپ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
-
عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے، محسن شاہنواز رانجھا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں جھوٹ بولا۔
-
نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
-
عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے: طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔