Categories
Breaking news

اظہر علی انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ جیتنے کیلئے پُرعزم

Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہیں ان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے آخری ٹیسٹ میں اچھے رنز بنائیں۔ساؤتھمپٹن میں ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ وکٹ دیکھی ہے اچھی کرکٹ ہوگی۔ شام میں وکٹ کا پھر جائزہ لیکر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بارش نے پانی پھیر دیا، تیسرے ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں توجہ آخری ٹیسٹ پر ہی مرکوز ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اسکواڈ کے تمام کھلاڑی میرا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ کپتانی اور کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشن ہمیشہ مشکل رہی ہیں۔ بیٹنگ میں تسلسل رکھنا آسان نہیں ہوتا، اچھی بیٹنگ کرنا میری ذمہ داری ہے۔کپتان نے امید کا اظہار کیا کہ اسد شفیق کم بیک کریں گے۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے آخری ٹیسٹ میں اچھے رنز بنائیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ مجھے چئیرمین پی سی بی اور دیگر کی سپورٹ ہے۔ایک سوال کے جواب میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *