
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں وزیراعظم نے شہباز شریف کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی ہیں، شہباز شریف کی گرفتاری کی ہدایات مشیر احتساب مصدق عباسی کو جاری کی گئیں۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ 2 مرتبہ قید کاٹنے والے قائد حزب اختلاف کو دوبارہ جیل نہیں جانے دیں گے، شہباز شریف ایک سال سے زیادہ پابند سلاسل رہے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ نیب نے صاف پانی کیس میں بلاکر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا، اثاثہ جات کیس کی تحقیقات پہلی گرفتاری کے دوران شروع کی گئی تھیں، چند ماہ بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ برطانوی اورپاکستانی عدالتوں تک یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ کرپشن، کمیشن اور بدعنوانی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔
Table of Contents
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ایک مرتبہ پھر مسترد
میڈیکل بورڈ نے موقف دیا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہے، ڈاکٹر فیاض شاول نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، غربت، مہنگائی، بھوک سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاری کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے آٹا، چینی، ایل این جی،ادویات، مالم جبہ، بی آر ٹی، فارن فنڈنگ اسکینڈلز کا جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ اندھے سیاسی انتقام کے مقابلے میں بھرپور قانونی جنگ لڑی ہے، عمران خان کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں، عمران خان کو انشاءاللّٰہ منہ کی کھانی پڑے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، شیخ رشید
-
نمبر گیم پوری ہونے کی بات حقیقت ہے، جاوید لطیف
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نمبر گیم پوری ہونے کی بات میں حقیقت ہے۔
-
وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پہلے کھیل کسی اور کے ہاتھ میں تھا، اب وقت اور ماحول بدل چکا ہے۔
-
100 فیصد پرفارمنس دینے والی وزارتیں ٹاپ بن گئیں، فرخ حبیب
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جن وزارتوں میں 100 فیصد پرفارمنس آئی وہ ٹاپ بن گئیں۔
-
بانی متحدہ پر مقدمے میں دلائل مکمل، جج نے فیصلہ جیوری پر چھوڑدیا
بانی متحدہ کے وکیل نےجیوری کو بتایا کہ ان کےموکل دہشت گرد نہیں، وہ ذہنی دباؤ میں تھے۔
-
حیدرآباد: بیوی نے دوست کی مدد سے شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نےدوست کےساتھ مل کر شوہر کو گولیاں مار کر قتل کیا، قتل کے بعد ملزمہ نے ٹول پلازہ پر ڈکیتی کا ڈرامہ کیا تھا۔
-
عمران خان 50 دن بعد اور مضبوط ہوجائے گا، شیخ رشید کا دعویٰ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 50 دن کے بعد اور مضبوط ہوجائیں گے۔
-
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں لاہور کے سرکاری اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف
آڈٹ رپورٹ کے مطابق جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کی انکوائری کاحکم دے دیا گیا، 88 اساتذہ،101درجہ چہارم، 22جونیئر کلرکوں کی جعلی بھرتیاں کی گئیں۔
-
اس ہفتے 16 اشیاء مہنگی، 14 سستی ہوئیں
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کی ہے ،جس کے مطابق 16 اشیاء مہنگی ہوئی ہیں۔
-
عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کی کچھ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیں
سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے دوسری شادی 2018 میں کی تھی جب طوبیٰ کی عمر صرف چوبیس سال تھی۔
-
لاڑکانہ جیل میں احتجاج کی وجہ محمد علی کھوکھر کی منتقلی یا کچھ اور؟
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے الزام میں گرفتار قیدی کی واپسی کو احتجاج کا جواز بنایا گیا۔
-
گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، سر میں کیل والی خاتون کا بیان
خاتون نے کہا کہ کسی شخص نے میرےسر میں کیل نہیں ٹھونکی، کسی کےخلاف کوئی دعوی نہیں ہے۔
-
مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات
مولانا فضل الرحمان کی آمد پر شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہی مغرب کی نماز کی ادا کی۔
-
حکومت کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پالیسیوں کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی، وزیراعظم
عمران خان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں عوام کا بھر پور ساتھ رہا، پاکستان کے عوام نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا۔
-
پاکستان میں کتنے فیصد پینے کا پانی غیر محفوظ ہے؟ سینیٹ میں تحریری جواب جمع
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ نواب شاہ میں لیے گئے پانی کے 100 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے، گلگت اور میر پور خاص میں لئے گئے پانی کے تمام 100 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے۔
-
لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے یرغمال پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا
جیل انتظامیہ نےقیدیوں سے مذاکرات کیے جس کے بعد پہلے 5 اہلکاروں کو قیدیوں نے چھوڑا اور اب مزید دو اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔