Categories
Breaking news

اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں، فیاض چوہان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں فیاض چوہان کہا کہ رات میں ہمیں چھوڑنے والے صبح ہمارے پاس واپس آگئے۔

انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں بھی ہمارے نمبر پورے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ہےجبکہ پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیرِ صدارت صرف 6 منٹ چل سکا جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.